اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساڑھے تین سال کے دور میں 43 فیصد شہریوں نے اپنے مالی حالات مزید خراب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔یہ انکشاف عوامی آراء جاننے کے تحقیقی اداریانسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے میں کیا گیا۔ سروے کے دوران 33 فیصد افراد نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سال کے دور میں ان کے مالی حالات میں بہتری آئی۔سروے میں پچپن فیصد شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مہنگائی کو سب سے پہلے کنٹرول کرنیکا مطالبہ کیا جب کہ سات فیصد نے غربت اور سات فیصد نے ہی بے روزگاری کو قابو کرنے کا مشورہ دیا۔