پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی عوام کے پاس مسلح افواج سے بھی زیادہ اسلحہ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی عوام کے پاس مسلح افواج سے بھی زیادہ اسلحہ پایا جاتا ہے جس کی تعداد 4 کروڑ سے بھی زائد ہے۔اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام شہریوں کے پاس اسلحہ کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے

جبکہ ملکی افواج کے پاس 23 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اسلحہ امریکی عوام کے پاس ہے جس کی تعداد 393 ملین یعنی (39کروڑ 30 لاکھ)ہے جبکہ امریکی افواج کے پاس 45 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے کم اسلحہ رکھنے والی قومیں یوکرینی اور افغانی ہیں جن کے پاس 40،40 ہتھیار موجود ہیں جبکہ یوکرینی افواج کے پاس 66 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔اسی طرح روس کی عوام کے پاس ایک کروڑ 80 لاکھ اور افواج کے پاس 3 کروڑ 30 اسلحہ موجود ہے جبکہ چینی عوام کے پاس 5 کروڑ اور افواج کے پاس 2 کروڑ 75 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔اس فہرست میں بھارتی عوام بھی کسی سے پیچھے نہیں کیونکہ ان کی عوام کے پاس 7 کروڑ 10 لاکھ اسلحہ موجود ہے جبکہ ان کی افواج کے پاس 39 لاکھ اسلحہ ہے۔رپورٹ کے مطابقکینیڈین عوام کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ، میکسیکن کے پاس 1 کروڑ 70 لاکھ، کولمبیئن کے پاس 50 لاکھ، برازیلین کے پاس 1 کروڑ 80 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔وینزیویلین عوام کے پاس 60 لاکھ، ترک قوم کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ، جرمنی کی عوام کے پاس 1 کروڑ 60 لاکھ، فرانسیسی کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ اور اٹلی کی عوام کے پاس 90 لاکھ ہتھیار موجود ہیں۔

علاوہ ازیں نائجرین کے پاس 60 لاکھ، مصری قوم کے پاس 40 لاکھ، ساتھ افریقن کے پاس 50 لاکھ، یمنیوں کے پاس 1 کروڑ 50 لاکھ اور سعودی عوام کے پاس 60 لاکھ اسلحہ کی تعداد ہے۔

ایرانیوں کے پاس 60 لاکھ، عراقیوں کے پاس 80 لاکھ، تھائی لینڈ کی عوام کے پاس 1 کروڑ اور فلمپائنیوں کے پاس 40 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق یقینی طور پر یہ ایک ایسے اعداد و شمار ہیں جو کسی بھی ملک کے لیے خوش کن نہیں ہوسکتے کیونکہ ہتھیاروں کی بڑی تعداد آئے روز ناخوشگوار واقعات کو جنم دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…