پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

عرب ممالک کی جانب سے بھارت اوربھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ پر انتہا پسند بھارتی اینکر کی مسلمانو ں کے مقام مقدسہ کیخلاف ہرزہ سرائی

datetime 8  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) بھارت میں برسراقتدار انتہا پسند جماعت بی جے پی کی رہنما کے بعد ایک انتہا پسند جنونی اینکر کی ہرزہ سرائی بھی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جنونی انتہا پسند اینکر سریش چیوہانکے بھی مسلم دشمنی میں تمام حدود و قیود پار کرتے ہوئے

مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقام مقدسہ کو نشانہ بنائے۔معروف صحافی (CJ Werleman) نے اس ضمن میں بھارتی اینکر کی ہرزہ سرائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی ہے جو کہہ رہا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے بھارت اوربھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا جواب مسلمانوں کے مقدس مقام پرمیزائل حملے کرکے دینا چاہیے۔بھارت کے مسلم دشمن اینکر سریش چیوہانکے نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جومیزائل اوربم بنائے ہیں وہ صرف یوم جمہوریہ پرنمائش کے لئے نہیں ہیں بلکہ ان میزائلوں سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کونشانہ بنانا چاہئیے تاکہ عرب ممالک کوبھارت کے بائیکاٹ کا نتیجہ مل جائے۔مسلم دشمنی میں تمام حدود و قیود کو پار کرنے والے اینکر کے خلاف تاحال حسب معمول بھارتی پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔قبل ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک اور رہنما کو پیغمبرِ اسلام ۖ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ایک رہنما کو کانپور پولیس نے پیغمبرِ اسلام ۖ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کیا ، یہ گرفتاری بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی معطلی کے بعد کی گئی جبکہ توہین آمیز ٹوئٹس کو حذف کر دیا گیا۔گرفتار لیڈر ہرشیت سریواستو بی جے پی کے یوتھ ونگ کے رکن اور طلبہ کونسل کے رکن ہیں،

پولیس نے ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے جس کے تحت اگر کوئی فرقہ وارانہ جنون کو ہوا دینے یا سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے تو

غیر جانبدارانہ اور سخت کارروائی کی جائے گی ، دوسری جانب انڈونیشیا اور ملائیشیا نے بھارت کے سفیروں کو طلب کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے 2 ارکان کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق توہین آمیز تبصروں پر احتجاج کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی ترجمان تایئکو فائزہشاہ نے کہا کہ جکارتہ میں بھارتی سفیر منوج کمار بھارتی کو طلب کیا گیا، حکومت نے مسلم مخالف بیان بازی کی شکایت درج کرائی۔ایک بیان میں وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ

دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا دوبھارتی سیاست دانوں کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ناقابل قبول توہین آمیز بیانات کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بھارتی سیاست دانوں کے تضحیک آمیز تبصروں کی بلاامتیاز مذمت کرتے ہیں، بھارتی سفیر کو اپنی بھرپور مذمت سے آگاہ کیا ہے۔

ملائیشیا نے بھارت سے اسلامو فوبیا کو ختم کرنے اور امن اور استحکام کے مفاد میں کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…