پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اوور سیز پاکستانیزاب یہ چیز بھی پاکستان نہیں بھیج سکیں گے وفاقی حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانیوالی گاڑیوں کو بھی امپورٹڈ اشیاہ کی فہرست میں شامل کرکے پابندی عائد کردی ، گزشتہ سال ان گاڑیوں کی ڈیوٹی کی مد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 450 ملین ڈالر کا ذرمبادلہ پاکستان بھیجا تھا ، پاک جاپان بزنس کونسل اور کار آیکسپورٹر ایسوسی ایشن

فار پاکستان نے کہا کہ ان گاڑیوں کی درآمد پر حکومت کا ایک ڈالر بھی پاکستان سے باہر نہیں جاتا بلکہ ڈیوٹی کی مد میں بھاری ذرمبادلہ بینکنگ چینل کے زریعے ملک میں آتا ہے ،روزنامہ جنگ میں عرفان صدیقی کی شائع خبر  کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لگژری اشیا اور تیار شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے فیصلے کے حکومتی فیصلے کے بعد وفاق نے SRO 598(1) 2022 کے زریعے سالانہ 32 آرب ڈالر کا ذرمبادلہ پاکستان بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فراہم کی جانیوالی گفٹ اسکیم اور ٹرانسفر آف ریڈیڈنس کے طورپر پاکستان بھیجی جانیوالی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس سے حکومت پاکستان کو سالانہ 450 ملین ڈالر کے ذرمبادلہ کے نقصان کا سامنا ہے ، اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل اور کار ایکسپورٹر ایسوسی ایشن فار پاکستان جیسی تنظیموں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو حاصل اس سہولت سے حکومت پاکستان کا ایک بھی ڈالر پاکستان سے باہر نہیں جاتا بلکہ سالانہ سینکڑوں ملین ڈالر اوورسیز پاکستانی ان گاڑیوں کی ڈیوٹی کی مد میں بینکنگ چینل سے پاکستان روانہ کرتے ہیں ، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانیوالی گاڑیاں ہائبرڈ اور الیکٹرک ٹینکالوجی پر مشتمل ہوتی ہیں جس سے ایندھن اور ماحول کی بچت ہوتی ہے ، لہذا حکومت فوری طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانیوالی گاڑیوں کی پاکستان درآمد پر عائد پابندی ختم کرے تاکہ پاکستان کو ذرمبادلہ حاصل ہوسکے اور بیرون ملک مقیم پاسکتانی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…