پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حکمران گھر جانے کی تیاری اور انتخابات کا اعلان کریں‘پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این ائی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے،حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے

ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق وزرا ء نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزرا سردار آصف نکئی، محمد اخلاق، سردار وسیم خان بادوزئی، اراکین اسمبلی وسیم گوندل، رانا شہباز شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی، معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پٹرول، بجلی گیس مہنگی کرنے کے بعد حکمران آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسڈیز واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں، وفاق کو شہباز شریف اور پنجاب کو بیٹے حمزہ شہباز نے معاشی طور پر تباہی سے دو چار کر رہا ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں۔ معاشی صورتحال روز بروز بدتر اور امپورٹد حکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، عوام کو ہر روز نئے اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ چند ہفتوں میں عوام نے ان حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی ہے، پٹرول 60 روپے۔ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ حکومت نے کیا کیا ہے ؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…