بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران نیازی کے ساڑھے تین سالہ اقتدار بارے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چارج شیٹ

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) عمران نیازی کے ساڑھے تین سالہ اقتدار بارے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چارج شیٹ۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ عمران نیازی اس قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے۔اپنے ایجنڈے کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلاء ہے عوام نے ان کو پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے باہر نکالا ہے اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو پوری دنیاء میں رسوا کررہا ہے

اس نے ساڑھے تین سال ملک کو تباہ و برباد کردیا۔ملک کی معاشی اور اخلاقی طور پر تباہ جبکہ سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا وہ اسی کردار کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانا چاہتے ہیں ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے ہم نے ادارے کی کسی فرد کی رائے یا اس کے کسی اقدام سے اختلاف کیا ہے لیکن فوج کے بحیثیت دفاعی ادارے کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کے بیانات فوج میں انتشار ڈالنے کے لئے ہیں۔ایلیٹ کلاس کی ایک لابی اس کے پیچھے ہے ہم ملک اور ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے وطن عزیز کے اداروں اور اس کے جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کریں گے اسلامی سربراہی کانفرنس میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی اور اب وہ ایک خاص قسم کی لابی کی پشت پناہی سے دفاعی ادارے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے جو بہت بڑا جرم ہے ساڑھے تین سال میں کرپشن کا ریکارڈ توڑا اور بین الاقوامی ادارے اس کے گواہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا اکہ کشمیر کا سودا کیا،امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکنے والا سی پیک منصوبہ امریکہ کے کہنے پر ساڑھے تین سال منجمد کئے رکھا 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک امریکی نیشنل کو سٹیٹ بنک کا گورنر بنایا اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا امریکہ کی مخالفت کا ڈھونک رچانے والے کی کابینہ میں پندرہ سے زائد امریکی اور مغربی شہریت کے حامل لوگ کابینہ کے رکن رہے۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے تڑپنا صرف اس لئے ہے کہ اپنے ناکام ایجنڈے کو پورا کرکے پاکستان کے وجود کو ختم کرنا ہے جو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…