پشاو(آن لائن )تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان مزید تنائو و سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں تحریک انصاف او رحکومتی اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ہیں ،
گلی ، محلوں ، حجروں ، مساجد میں لڑائی جھگڑے میں تیزی آ گئی ہے شاہین مسلم ٹائون میں تحریک انصاف کے کارکن اور حکومتی اتحادی جماعت کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں چھریوں کا استعمال ہوا ، پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پشاو ربھر کے تھانہ جات میں 150سے زائد اس قسم کے واقعات کے بعد ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواستیں دی گئی تاہم علاقے کے مشران اور پولیس کی مداخلت کے باعث سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں صلح کی گئی جبکہ دوسری طرف سیاسی کشیدگی کے باعث اہم اقدامات اور فیصلے کئے جا سکتے ہیں،آئندہ ایک دو ہفتوں میں اندازہ ہو جائے گا کہ کس کا پلڑا بھاری ہے،آئندہ چند روز میں اہم گرفتاریوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے