اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

خلاف قانون پوسٹ پرنام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں ایف آئی اےنے تارکین وطن پاکستانیوں کو وارننگ دیدی

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ قابل اعتراض اور باغیانہ نہیں ہونی چاہیے، تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کینام ای سی ایل پر رکھے جاسکتے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تارکین وطن پیکا 2016 ایکٹ کا مطالعہ کریں، پاکستان یا دوسرے ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کو جعلی خبروں کی بنیاد پر بدنام نہیں کیا جاسکتا، جعلی خبروں کی بنیاد پربدنام کرنے کی کوششیں پاکستانی قوانین کے مطابق جرم ہیں۔ ایف آئی اے نے کہا کہ تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے نام ای سی ایل پر رکھے جاسکتے ہیں، قانون کے پابند شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ ہدایت صرف قانون توڑنے والوں کے لیے ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرمبینہ طورپر ریاست مخالف بیانات پر ایک یوٹیوبرکے خلاف انکوائری شروع کردی ہے، یوٹیوبر ریاست مخالف جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث ہے، اس نے بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستان میں ہیجان پیدا کرنیکی کوشش کی، یوٹیوبرکو انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…