منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں بے نظیر کا بیٹا پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں کی بھیک مانگ رہا ہے،شاہ محمود قریشی

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ سے دھمکی آمیز مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں سیاسی مداخلت ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے نے گزشتہ اعلامیے کی توثیق کی ہے،قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں،

پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت کی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں اوپن سماعت کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے،لندن میں بے نظیر کا بیٹا پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں کی بھیک مانگ رہا ہے، بلاول بھٹو لندن میں سیٹوں کی خیرات مانگنے گیا ہے، بلاول نے پیپلزپارٹی کا پنجاب میں جنازے کا اعتراف کرلیا ہے، پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو عمران خان کی طرف مائل ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی کے صاف ستھرے لوگوں کو پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب تحقیقات کون کرے گا، سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعلامیہ سے پھر ثابت ہوا کہ عمران خان حکومت کو بیرونی مداخلت سے ہٹایا گیا۔انہوںنے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں، پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت کی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں اوپن سماعت کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس کی، اعلامیے کو دیکھنے کے بعد کہنے پر مجبور ہوں کوئی نئی بات نہیں تھی، پچھلے اجلاس کی فائنڈنگ، منٹس کی توثیق یعنی مہر ثبت کر دی، اگر ایسا ہی ہونا تھا تو پھر اجلاس سے حاصل کیا ہوا، اجلاس سے وزیراعظم نے اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کی ہیں، معاملہ نیشنل سکیورٹی کے اجلاس کا تھا

اور وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں ذکر ای سی ایل کا کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم اس مراسلے کو من گھڑٹ کہہ رہے تھے، آج ثابت ہوگیا کہ مراسلہ درست تھا، یہ مراسلہ پچھلے منٹس کی توثیق کر رہا ہے، پچھلے منٹس میں کہا گیا کہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی گئی، سوال یہ ہے کہ قوم کے ذہن پر سوار ہے کہ حقیقت کیا ہے، آج اس حکومت نے اپنی ساکھ متاثر کی ہے، لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا کہ اس حکومت کا پردہ

پوشی کا ارادہ ہے، ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے کہ معاملات کی تہہ تک پہنچے، اس کمیشن کے لیے ہم نے سپریم کورٹ کی خدمت میں مراسلہ بھیجا، سپریم کورٹ اس مراسلے کا جائزہ لے کر کمیشن تشکیل دے سکتی ہے یہ اس کا اختیار ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا موقف پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت کور اپ کی کوشش کر رہی ہے، لوگوں کا موجودہ حکومت پر مزید اعتماد ٹوٹ گیا ہے، ہمارا

مطالبہ پہلے سے زیادہ زور پکڑ گیا ہے، عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے، مینار پاکستان کا جم غفیر ہمارے موقف کی تائید کر رہا ہے، رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں لوگ نیعمران خان کے نکتہ نظر پر مہر لگا دی۔انہوں نے کہا کہ لندن میں بے نظیر کا بیٹا پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں کی بھیک مانگ رہا ہے، بلاول بھٹو لندن میں سیٹوں کی خیرات مانگنے گیا ہے، بلاول نے پیپلزپارٹی کا پنجاب میں جنازے کا اعتراف کرلیا ہے، پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو عمران خان کی طرف مائل ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی کے صاف ستھرے لوگوں کو پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…