پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو نا اہل کرنے ، تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سازش کی جارہی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نا اہل کرنے اور تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سازش کی جارہی ہے ،ملک کو بھنور سے نکالنا ہے تواس کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں

نئے انتخابات کرائے جائیں۔ مینا ر پاکستان جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادمیں ایک نئی سازش تیاری کی جارہی ہے ، الیکشن کمیشن پاکستان میں ایک سازش گھڑی جارہی ہے ، فارن فنڈنگ کیس میں ہم نے ثبوتوں کے ساتھ مکمل جواب دیا، سب ٹی او آرز پر مطمئن کیا ۔ عدالت نے حنیف عباس کیس میں کہا کہ سب کا حساب کیا جائے ۔کیا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے حساب نہیں لینا ؟۔ ہم حساب دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے ،تحریک انصاف سے یکطرفہ حساب کیوں مانگا جارہا ہے ۔ ان کا ارادہ ہے یہ ایک نئی سازش کے ذریعے عمران خان کو نا اہل کرنا چاہتے ہیں تحریک انصاف پر پابندی لگانا چاہتے ہیں،کیا آپ اس سازش کو کامیاب ہونے دو گے ؟۔عقل کے اندھوںیہ مجمع دیکھو کیا تمہیں عمران خان تنہا نظر آرہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک کو بھنور سے نکالنا ہے تواس کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…