اسلام آباد(آن لائن)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی مجھ سے سینئر ہیں کسی نے انہیں مس گائیڈ کیا اور وہ دوسرے گروپ میں چلے گئے ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ وہ واپس آجائیں کیونکہ پورے پاکستان کو چلانا کسی ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے خود میں نے نامزد کیا،ہماری سیاسی تربیت یہ ہے کہ ہم باتیں دل پر نہیں لیتے۔محترمہ بے نظیر بھٹو میری سیاسی لیڈر تھیں،انہوں نے ہی مجھے سیاست کرنا سکھائی۔ماضی میں ہمارے بارے میں کون کہتا رہا یہ اب ماضی کی بات ہے۔