اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حماد بھائی پلیز عمران خان کی طرح جھوٹ مت بولیں۔مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماد بھائی آپ جانتے ہیں جو آپ کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے، پھر آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حماد بھائی پلیز عمران خان کی طرح جھوٹ مت بولیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اب بھی آپ کی جماعت کے پاس ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک وزیر توانائی نے 20 ہزار کروڑ ایل این جی اور ایس این جی پی ایل میں ضائع کردیے، ایک وزیر توانائی کو ان امور پر بات کرنے کے لیے بہت محتاط ہونا چاہیے۔