اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور پاک فوج کے سخت نوٹس کے بعد ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بننے والے تمام ٹرینڈز غائب ہو گئے، اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی سپورٹرز نے پاک فوج اور آرمی چیف کو ٹارگٹ کرنا بند کر دیا ہے البتہ حکومت کے خلاف بننے والے ٹرینڈز اسی طرح قائم ہیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے پر مزید 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملک بھر سے مزید 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی تعداد 12 ہوگئی ہے، 9 ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔