ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کے سی آر کو سی پیک میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرا دی

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کے سی آر کو سی پیک میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد شہباز شریف نے صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں بڑا دن تھا،

جب آئین کی فتح ہوئی اور ایک دھاندلی کی حکومت کا اختتام ہوا، ہمیں پی ٹی آئی حکومت کو نکالنے کے شادیانے بجانے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی، پاکستان کی ترقی تب ہوگی جب تمام صوبے ترقی کرینگے، ملک میں بیروزگاری،مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں، ہمیں ان کو حل کرنا ہیں، سائیٹ کے علاقے کی جتنی بھی سڑکیں ہیں، وفاقی حکومت ان کے اخراجات دیگی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کر رہی ہے، جس کے لئے 250 بایو ہائبرٹ بسز خریدی جائینگی، جن میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کرینگے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ٹی ییلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگا، ان بی آر ٹی پروجیکٹس کے لئے 2000 الیکٹرک بسز خریدنے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بسز کی خریداری کے پروجیکٹس میں 50 فیصد اخراجات دینے کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے بسوں کی خریداری پر وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دیتے ہوئے درخواست کی کی کہ کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو کے سی آر کو واپس سی پیک میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین واپڈا نے کے فور پراجیکٹ پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ 260 ایم جی ڈی کا پراجیکٹ ہے اور اس کی مالیت 126 بلین روپے ہے۔ وزیراعظم نے کے فور پراجیکٹ کو 2024 تک ہر صورت مکمل کرنے اور اس کے لیے فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…