ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد کے چیف کمشنر ،چیئرمین سی ڈی اے ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان 90 دن کی چھٹی پر چلے گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رائو سردار علی کو نیا ڈی جی آئی بی مقرر

کئے جانے کا امکان ہے، پولیس سروس گریڈ 21 کے فیاض احمد دیو کی خدمات پنجاب حکومت سے لیکر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں نئی ذمہ داریاں سونپیں جانے کا امکان ہے، اسلام آباد کے چیف کمشنر ،چیئرمین سی ڈی اے ،ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طاہر خورشید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایف آئی اے کے بدنام زمانہ افسر بابر بخت قریشی کو بھی اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے وسیم احمد وزیر اعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے وہ اس سے پہلے محکمہ تعلیم میں بھی تھے،گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے والے سمیر احمد سید کو وزیر اعظم آفس میں ذمہ داریاں سونپیں گئیں ہیں ،گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندوا کو بھی وزیر اعظم آفس میں تعینات کر دیا گیا ہے،گریڈ20 کے ہمایوں بشیر تارڑ کی خدمات ایف آئی اے کی سپرد کردیئے گئے ،وہ اس سے پہلے خیبر پختونخواہ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔وزیر اعظم آفس میں تعینات جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…