اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں، ہم کسی کو کچھ نہیں کہیں گے، ادارے اپنا کام کریں گے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔