پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عا م انتخابات کا انعقاد کس مہینے میں ممکن ؟ الیکشن کمیشن نے صدر کو جواب بھجوا دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد اکتوبر سے قبل ممکن نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اکتوبر 2022 میں شفاف انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں کرنی ہے، آئین و قانون کے مطابق اس کیلئے کم از کم اضافی 4 ماہ درکار ہیں۔خط میں کہا گیا کہ بارہا الیکشن کمیشن کے

خطوط کے باوجود مردم شماری کی حتمی اشاعت بروقت نہ کی گئی۔خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی اس تاخیر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر نہیں ڈالی جاسکتی، عام انتخابات سے متعلق اہم مشاورت کے لیے صدر مملکت اجلاس بلائیں۔خط میں کہا گیا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے لیے اضافی 4 ماہ درکار ہیں، اکتوبر میں ہی الیکشن کا انعقاد ممکن ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھا تھا۔خط میں الیکشن کمیشن کو آئین پاکستان کے تحت 3 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کے لیے تاریخ تجویز کرنے کا کہا گیا تھا۔اس حوالے سے کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 5 (اے) اور آرٹیکل 224 کی شق 2 کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے اور یہ تاریخ اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن سے زائد نہ ہو۔

خط میں کہا گیا تھا کہ آئین کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔ایوان صدر سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ خط ایک ایسے وقت میں بھیجا گیا کہ جب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے مختلف قانونی رکاوٹوں اور طریقہ کار کے چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے 3 ماہ کے اندر عام انتخابات کرانے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔

ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ عام انتخابات کی تیاریوں میں تقریبا 6 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ حلقوں کی تازہ حد بندی بالخصوص خیبر پختونخوا میں جہاں 26ویں ترمیم کے تحت نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا اور ضلع و حلقہ وار انتخابی فہرستوں کو ہم آہنگ کرنا بڑے چیلنجز ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ حلقہ بندی ایک وقت طلب کام ہے جہاں قانون صرف اعتراضات کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت فراہم کرتا ہے جبکہ انہیں حل کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

عہدیدار نے کہا تھا کہ اس کام کو مکمل کرنے کے لیے کم از کم تین ماہ درکار ہوں گے، اس کے بعد ووٹرز کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنا ایک اور بڑا کام ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی خریداری، بیلٹ پیپرز کا انتظام اور پولنگ عملے کا تقرر اور تربیت بھی چیلنجز میں شامل ہیں تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کرنے کی خبر پر تردید سامنے آئی تھی۔خیال رہے کہ 3 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کردی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…