اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور فیصل جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کی ۔ تفصیلات کے مطابق علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر عوامی لوگ ہیں تو پھر عوام کے پاس جانے سے کیوں ڈرتے ہیں الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں ،
آپ کہتے تھے مڈٹرم الیکشن کروائو ، عوام کے پاس جاتے ہیں تو عوام کے پاس جانے سے نہ ڈرو بلکہ آغیار کے اشاروں پر ناچنے سے ڈرو ۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف جو سازش ہوئی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ، انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف جو تحریک عدم اعتماد کی سازش ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی جب عدم اعتماد آتا ہے تو کوئی چارج شیٹ ہوتی ہے ، جس کیخلاف عدم اعتماد لانے کی کوشش کی گئی ہے ، کوئی ایک کرپشن کا الزام تک نہیں ہے ، ان کیخلاف ایسے ہی تحریک عدم اعتماد لائی گئی کیونکہ یہ بیرونی سازش تھی ، لیکن جو لا رہے ہیں وہ بیرونی ایجنڈز ہیں ، عمران خان کرپٹ نہیں ، کرپشن کے الزام نہیں ، بلکہ کوئی ثبوت بھی نہیں ہے ۔بلکہ جو لا رہے ہیں وہ ان معزز عدالتوں سے مجرم ثابت ہو چکے ہیں ، اللہ کا شکر ہے کہ ان کی سازش ناکام ہوئی ہے اب الیکٹورال ووٹنگ مشین پر الیکشن ہونے جارہا ہے ، اس کی تیاری کریں اور میدان میں آئیں ، عمران خان کا مقابلہ کریں ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران وہاں پروکلاء کی آمد ہو گئی اور نعرے لگنا شروع ہو گئے گو نیازی گو ، گو نیازی ۔ صورتحال دیکھتے ہوئے محمد علی خان اور جاوید آفریدی نے وہاں سے نکل گئے ۔