پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بل گیٹس کا عارف علوی کے نام اہم خط ۔۔۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے صدر مملکت سے کیا کہا ؟ خط کا متن سامنے آگیا

datetime 5  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو شریک چیئرمین بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن، بل گیٹس نے خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے پہلے دورے میں پرتپاک استقبال پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ

میرے لئے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل گیٹس نے اپنے خط میں پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لئے صدر مملکت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے پولیو سے پاک مستقبل یقینی بنانے کا کام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے، ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ، پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ بل گیٹس نے کہا کہ ذہنی و جسمانی کمزوری، غذائیت کی کمی جیسے موضوعات پر بات کر کے خوشی ہوئی، خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی، احساس سماجی تحفظ کے پروگرا م کو موثر بنانے پر بات ہوئی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہوں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…