پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے، تحریک انصاف کے باغی رہنما کے سنگین الزامات

datetime 5  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کا نعرہ تھا جس پر پی ٹی آئی میں اکٹھے ہوئے،صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بناکر کہتاہوں جتنی کرپشن اس دور میں

ہوئی اپنی مثال آپ ہے،وزیراعظم کو کہاکہ آٹھ کلب کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے لیکن کوئی اصلاح نہ کی گئی،خواب دکھایا گیا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے لیکن ساڑھے تین سال میں ایک روپے نہیں آیا پیسہ نہ آنے پر اپوزیشن کو برا بھلا کہا گیا،سیاست و حکومت کرنے کا طریقہ پی ٹی آئی کو نہیں آیا ۔ان خیالا ت کااظہارانہوںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ نعمان لنگڑیال نے کہاکہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو واپس لانے کا نعرہ تھا جب حکومت بنی تو پارلیمانی میٹنگ میں عمران خان نے بتایا میرے ووٹوں سے حکومت بنی، ہم منتخب لوگ ہیں اپنے خاندان کو چھوڑ کر عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ نعمان لنگڑیال نے کہاکہ پارٹی کا بیس فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ہوتا ، پارٹی ہیڈ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا وزیر اعلی سے ایم پی ایز اور صوبے کے عوام پریشان ہیں لیکن بدقسمتی سے آواز اٹھاتے رہے جواب نہ ملا، صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بناکر کہتاہوں جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے۔وزیراعظم کو کہاکہ آٹھ کلب کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے لیکن کوئی اصلاح نہ کی گئی۔یوتھ نے الیکشن میں اہم کردار ادا کیا لیکن یوتھ ہر جگہ موجود ہے وہ ہم سے سوال کرتے روزگار دیں ،نوجوان کہتے اور پوچھتے رہے روزی روٹی کہاں سے لائیں لیکن پنجاب میں نوجوانوں کیلئے کوئی کام نہ کر سکے۔خان صاحب ہم اپنے غریبوں کے ذمہ دار ہیں کسی ایم پی اے سے غریبوں اور مسائل پر ایک میٹنگ بھی نہیں کی گئی۔خواب دکھایا گیا لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے لیکن ساڑھے تین سال میں ایک روپے نہیں آیا پیسہ نہ آنے پر اپوزیشن کو برا بھلا کہا گیا۔سیاست و حکومت کرنے کا طریقہ پی ٹی آئی کو نہیں آیا ۔کرپشن کا اچھا طریقہ اپنایا پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی کا لاڈلا بیوروکریٹ تھا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…