اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

2 سال بعد مکہ اور مدینہ میں رمضان کی روایتی رونقیں بحال

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)عالمی وبائی مرض کورونا کے باعث سعودی عرب میں دو سال سے معطل رمضان کی روایتی رونقیں بحال ہو گئیں۔کورونا پابندیوں کے بغیر سحری ، افطار اور تراویح کی معمول کی رونقیں بحال ہونے پر شہریوں اور رہائشیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے

۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے فیصلے کا اعلان 22 مارچ کو دو مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حرمین میں اعتکاف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس کا اطلاق مخصوص معیار کے مطابق کیا جائے گا،ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد جہاں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار کے روح پرور اور دلکش مناظر نظر آئیں گے وہیں مساجد میں خشوع و خضوع کے ساتھ تراویح کی باجماعت نمازیں بھی ادا کی جائیں گی۔جبکہ رمضان المبارک کا اہم حصہ اعتکاف بھی رمضان کے آخری 10 دنوں میں ہوتا ہے جب نمازی تنہائی میں جاتے ہیں اور اپنا وقت نماز اور قرآن پڑھنے کے لیے وقف کرتے ہیں۔یہ رمضان المبارک کے 20 ویں دن کے غروب آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے پر ختم ہوتا ہے۔ اعتکاف میں نمازی مسجدوں میں رہتے اور سوتے ہیں اور صرف وضو کے لیے نکلتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…