اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عالمی رہنمائوں کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد امریکی صدر جوبائیڈن نے قرآنی آیت کا حوالہ دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر عالمی رہنمائوں نے مسلمانوں کو ماہِ صیام کی مبارکباد پیش کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز پر امریکا اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں جو بائیڈن نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا

اور کہا کہ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اس کا اجر پائے گا۔جو بائیڈن وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے اپنے بیان میں قرآن کریم کا حوالہ دیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہاکہ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ خدا نے قوموں اور قبیلوں کو اس لیے بنایا تاکہ ہم ایک دوسرے کو پہچان سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس مہینے میں اور ہر دن ہم تمام خواتین اور مردوں کی حفاظت، وقار اور خوشحالی کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کریں، ایک دوسرے سے سیکھیں اور مل کر ایک پرامن دنیا بنائیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور ویڈیو کا آغاز سلام سے کیا ۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہ کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کررہے ہیں، یہ عبادت ، نفس کو پرکھنے اور غور و فکر کا وقت ہے اور اسلام کی بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی نے بھی ٹوئٹر پر مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور کہا کہ خدا کرے اس بابرکت ماہ میں لوگوں کے اندر غریبوں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…