اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ کرنے کا اعلان

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈاوائس بھیج دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو مبارک دیتا ہوں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔ مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ غداری ہو رہی ہے۔اس پراپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہہوئے کہا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ کیا جائے گا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سمیت تشدد کا سہارا لینے والے پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کیا جائے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے،عمران خان پر کارکنوں کو اکسانے، اشتعال انگیزی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ ان میں سے کسی کو نہیں بخشا جائیگا، عمران خان جو کچھ آج کررہے ہیں، وہ ان کے خلاف چارج شیٹ ہے اور اس کی فہرست طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے دکھ، تکلیف کا بندوبست کر رہے ہیں، وہ جو کچھ آج کہہ رہے ہیں، انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی صدر کو تجویز دے دی، نئے الیکشن کرانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں اپنی قوم کو کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے اس ملک کا کسی باہر کے ملک نے فیصلہ نہیں کرنا ہے۔ وزیراعظم نے صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، جنہوں نے پیسے لئے ہیں وہ لنگر خانے میں دے دیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد آئین سے منافی قرار دیتے ہوئے رد کر دی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…