اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند( آج)ہفتہ کو نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (ہفتہ)پشاور میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو پشاور اور کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اور زونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہفتے کو غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پرموجود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 31گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔ دوسری جانب ہفتہ کے روز ملک کے بیشتروسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعد دوپہر خطۂ پوٹھوہارسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:مٹھی 45، دادو، سبی 44 ، چھور اور سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…