منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی،عمران خان کی حکومت الٹنے کیلئے باقاعدہ فنڈنگ ہوئی ہے، اس کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے، اس میں ایجنسیز کی کوئی ناکامی نہیں ، وہ بھی بخوبی واقف ہیں، پنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں ، وہ پاکستان کے ساتھ ہیں ،میری خواہش ہے کہ عمران خان ایک اچھا سا بجٹ دیں

اور حج کے بعد الیکشن کا اعلان کردیں ، جلسوں کے بعد ایف سی اور کشمیر اور خیبرپختون خوا پولیس کو واپس بھیج دیا گیا ، اسلام آباد سے تمام کنٹینر ہٹا دئیے گئے ، 31 تاریخ کو رینجرز بھی واپس چلی جائیگی۔ منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، اگر انہوں نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا ہے تو اچھی بات ہے، اگر ہم ہر چیز پنڈی والوں پر ڈالتے رہیں تو یہ بھی مناسب نہیں ہے، پنڈی میراحلقہ بھی ہے اس لیے یہ کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ نے گزشتہ روز پاکستان کی سیاست کا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، چوہدری شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں، چوہدری شجاعت نے گزشتہ روز رات کو بڑا جاندار بیان بھی دیا، اب بزدارصاحب کے استعفیٰ کا نوٹیفکیشن گورنر جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، انشا اللہ 3 تاریخ کو آخری بال تک عمران خان کھیلے گا، الیکشن کا رزلٹ جو بھی ہو تاہم اس وقت لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم تو پہلے ہی ساتھ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اب تو الیکشن کا سماں ہے، 31 تاریخ تک تقریریں ہوں گی اور 3 تاریخ کو ووٹنگ ہوگی، اتحادیوں کے بارے میں میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ (ق) لیگ ہمارے ساتھ آئے گی اور ان شا اللہ میری خواہش اور دعا ہے کہ ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ آئے، ایم کیو ایم کو فیصلہ بڑا فیصلہ کْن ہوگا، مجھے ابھی نہیں معلوم کہ ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرے گی، میں اس مذاکراتی کمیٹی میں نہیں ہوں جو ایم کیو ایم سے مذاکرات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت الٹنے کیلئے باقاعدہ فنڈنگ ہوئی ہے، اس کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے، اس میں ایجنسیز کی کوئی ناکامی نہیں ہے، وہ بھی بخوبی واقف ہیں، یہ بڑا مسئلہ ہے کہ لوگ وزارت خارجہ کا سوال بھی وزارت داخلہ سے کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید سے صرف وزارت داخلہ کا سوال ہی کریں۔انہوںنے کہاکہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی میں انتظار کررہا ہوں،

جن لوگوں نے عمران خان کو ہٹانے کیلئے انٹرنیشنل سازشیں اور سرمایہ کاری کی ہے وہ ان شا اللہ ناکام ہوں گے، یہ کھیل آخری گیند تک جائے گا، میری دعا اور کوشش ہے 3 تاریخ کو اپوزیشن 172 بندے پورے نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مشورہ کرے یا نہ کرے تاہم میں ان کے ساتھ ہوں، ہم چچا بھتیجے کی بھی ایک دو سیٹیں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وقت آنے پر میں بلیک میل کرنا شروع کردوں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود فوری الیکشن کا حامی ہوں، حج کے بعد الیکشن ہوجانے چاہیے، میری خواہش ہے کہ عمران خان ایک اچھا سا بجٹ دیں اور حج کے بعد الیکشن کا اعلان کردیں۔انہوںنے کہاکہ میں اسلام آباد پولیس، رینجرز، ایف سی اور حساس اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ تمام معاملات خیروعافیت سے نمٹ گئے ہیں، ایف سی اور کشمیر اور خیبرپختون خوا پولیس کو واپس بھیج دیا گیا ہے

، اسلام آباد سے تمام کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں، 31 تاریخ کو رینجرز بھی واپس چلی جائے گی۔وزیرداخلہ نے بتایا ہے کہ اس دوران ہم نے 4 دہشتگرد پکڑے ہیں، ان دہشتگردوں کے ناپاک عزائم تھے اور ان کے ساتھ 2 خود کش حملہ آور بھی تھے لیکن اللہ نے رحم کیا اور مجھے امید ہے کہ 3 تاریخ کو ووٹنگ کا دن بھی بخیروعافیت گزرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…