کراچی(این این آئی) رمضان المبارک سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست ملک متحدہ عرب امارات اپنے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد سے قبل
پاکستان میں مستحق خاندانوں میں اشیائے خوردنوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کراچی کے قریب واقع کاٹھور کے مختلف گوٹھوں میں یو اے ای کے قونصل جنرل نے جا کر مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کئے، 12 ہزار خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا جائے گا۔کاٹھور میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔جنرل بخیت عتیق نے کہا کہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ چالیس سالوں سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ، راشن کی تقسیم سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی کی جائے گی۔قونصل جنرل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہرمشکل وقت میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے دلچسپی رکھتا ہے۔