پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرونا وائرس انفیکشن کے خلاف ادرک موثردوا ہے، ماہرین

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں جاری بین الاقوامی سمپوزیم میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے کرونا وائرس انفیکشن کے خلاف ’ادرک‘ کو موثردوا قرار دیا ہے، تحقیق سے ثابت ہے کہ ادرک میں انسانی صحت کے لئے بے تحاشہ ادویاتی فوائد موجود ہیں، ادرک میںاینٹی آکسیڈنٹ ، اینٹی اینفلیمیٹری، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹریل، اینٹی ڈائبیٹک اور اینٹی کینسر سرگرمیاں پائی جاتی ہیں۔

یہ بات ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے سائنسدانوں نے بدھ کو ’ نیچرل پروڈکٹ کیسٹری‘ کے موضوع پر جامعہ کراچی میں جاری4 روزہ15ویں بین الاقوامی سمپوزیم کے تیسرے روز اپنے خطاب کے دوران کہی۔ اس سمپوزیم میں تقریباً20 ممالک کے 60 سائنسدان جبکہ صرف پاکستان سے تقریباً400 محققین شرکت کررہے ہیں۔ امریکی اسکالر ڈاکٹر رفعت اے صدیقی نے ادرک کی ادویاتی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مدافعتی ماڈیو لیشن میں غذائی اجزاء کا ہم کردار ہوتا ہے، ادرک کو عام طور سے ایک مصالحہ کے طور پر ہی دیکھا گیا ہے لیکن صحت سے متعلق اس کے فوائد بے تحاشہ ہیں، انہوں نے کہا جدید تحقیق کے مطابق کویڈ19انفیکشن کے دوران سوزش، سائٹو کائن اسٹورم اور وائرل ریپلیکیشن کم کرنے کے لئے ایک ادویاتی نباتات کی صورت میں ادرک ایک موثر قدرتی مرکب ہو سکتی ہے، بے بی ادرک سانس کے وائرل انفیکشن کو روکنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ انہی خصوصیات کی بنا ء پرورجینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ادرک کی کاشت کا اور اس پر تحقیق کا ایک متحرک پروگرام چل رہا ہے۔ ترکی کے معروف سائینسدان ڈاکٹر مصطفیٰ گزیل نے کینسر کی بڑھتی ہوئی ہلاکت خیزی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کینسر اب دنیا میں دل کے امراض سے زیادہ ہلاکت خیز ہوچکا ہے، انہوں نے کینسر کے مرض اور اس کے علاج سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ سوئیڈن کی خاتون سائینسدان ڈاکٹر اوتے روملنگ نے حاضرین کو اپنی تحقیق کے متعلق بتایا کہ کس طرح بیکٹریا انفیکشن اور اینٹی بائیوٹک کے خلاف ڈرگ ریزسٹنس پیدا کرتا ہے۔ کینڈا کے اسکالر ڈاکٹر مسعود پرویز نے قدرتی مرکبات میں ہائڈروجن بونڈنگ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس کے برعکس سمپوزیم کے تیسرے روز کئی ایک کنکرنٹ سیشن لیکچر بھی منعقد ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…