بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت غیر جانبدار مبصرین کو روک سکتا ہے لیکن سچ کو نہیں، کرناٹک میں ایک نہتی لڑکی نے غنڈہ گردوں کو جس طرح للکارا وہ اپنی مثال آپ ہے، شاہ محمود قریشی

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ڈس انفارمیشن پھیلا اور غیر جانبدار مبصرین کو داخل ہونے سے روک سکتا ہے لیکن سچ کو نہیں دبا سکتا ،کرناٹک میں ایک نہتی، خود دار لڑکی نے غنڈا گردوں کو جس طرح للکارا وہ اپنی مثال آپ ہے، ہندتوا پالیسی کس قدر تباہی کا باعث بن رہی ہے اس کے بارے میںکشمیریوں سے پوچھیں۔

وزیرخارجہ نے وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب ہوئے کہا کہ آج کی یہ تصویری نمائش ان سنگین مظالم کا نقشہ پیش کر رہی ہے جو مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جا رہے ہیں،آج کے دور میں آپ حقائق کو چھپا نہیں سکتے، ہندوستان، ڈس انفارمیشن پھیلا سکتا ہے، غیر جانبدار مبصرین کو داخل ہونے سے روک سکتا ہے لیکن سچ کو باہر آنے سے نہیں روک سکتا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا نے نئے معیار متعارف کروا دیے ہیں، کرناٹک میں ایک نہتی، خود دار لڑکی نے غنڈا گردوں کو جس طرح للکارا وہ اپنی مثال آپ ہے،اس تنہا لڑکی کی آواز نے دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ،اکھنڈ بھارت کی سوچ نے گاندھی اور نہرو کے سیکولر ہندوستان کو مسخ کر دیا ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندتوا پالیسی کس قدر تباہی کا باعث بن رہی ہے اس کے بارے میں ان لاکھوں کشمیریوں سے پوچھیے جو ایک مدت سے اس کا سامنا کرتے چلے آ رہے ہیں، سیکولر سوچ کا، اکثریت کی حکمرانی کی سوچ میں تبدیل ہونا بہت سے خطرات کا موجب ہے، اس ہندتوا سوچ کے خلاف ردعمل سامنے آ رہا ہے جس کی ایک جھلک آپ ہندوستان کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں سے لگا سکتے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان میں ایک بڑا طبقہ اور لوک سبھا کے اندر اپوزیشن،

اس نظریاتی تغیر کے خلاف آوازیں اٹھا رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ اس ہندتوا سرکار نے سیکولر اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے کو ملیا میٹ کر دیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان کے اندر سے اٹھنے والی یہ آوازیں ایک نئی تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں،میں یقین سے کہنا چاہتا ہوں کہ آج بھارت کی نفرت انگیز پالیسیوں

کی وجہ سے کشمیریوں کے دل و دماغ دہلی سے بہت دور جا چکے ہیں،آج انصاف کے حصول کیلئے ان کی نگاہیں دہلی کی طرف نہیں لگی ہوئیں، بلکہ وہ اس جبرو استبداد کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں،آج کی تصویری نمائش اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ انسانیت کس طرح سسکیاں لے رہی ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں خبر

ہے بہت سی قوتیں ، حقیقت کا ادراک رکھنے کے باوجود اپنی سیاسی مصلحتوں کے باعث خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں،ہمیں معلوم ہے اقتصادی مفادات بعض اوقات لوگوں کو خاموش رہنے پر مجبور کر دیتے ہیںلیکن سچ ہمیشہ عیاں ہو کر رہتا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری رائے میں حق خودارادیت کی یہ جدوجہد کامیابی

سے ضرور ہمکنار ہو گی،جب لوگ آرٹ، میوزک اور شاعری کے ذریعے حقیقت کو آشکار کرنا شروع کر دیتے ہیں تو اس سے بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، اس سلسلے کا آغاز بہت پہلے سے ہو چکا ہے، میں اس تصویری نمائش کے انعقاد پر وزارتِ خارجہ کے افسران بالخصوص ساؤتھ ایشیا ڈویڑن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی اس جدوجہد میں ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…