پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان وزیر خارجہ کی طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کو وطن واپس لوٹنے کی دعوت

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے احمد مسعود اور اسماعیل خان کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی تشویش کے

بغیر افغانستان واپس لوٹ سکتے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ایران میں موجود افغان وزیر خارجہ اور طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے درمیان بڑی ملاقات ہوئی ہے۔ امیر خان متقی کی پنج شیر کے رہنما احمد مسعوداور اسماعیل خان سے ملاقات ہوئی۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے ویڈیو بیان میں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر کے رہنما احمد مسعود، اسماعیل خان کو یقین دلاتے ہیں کسی تشویش کے بغیر افغانستان واپس لوٹ آئیں۔ کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات ہوئی۔اس دوران عبد اللہیان نے کہا کہ 20 سال سے امریکا کی افغانستان میں موجودگی خطے میں کشیدگی کا باعث بنی، امریکا فوری طور پر افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرے۔افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی کی افغان دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں 80 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے آچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…