اسلام آباد(نیوزڈیسک) رواں سال پاکستان میں موجود دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے والے واحد غیر ملکی کوہ پیما مائک ہورن کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام ’بے ادب‘ ہیں۔ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے سوئس کوہ پیما مائک ہورن کا کہنا تھا کہ وہ 14 مئی کو اسپانسر کی فراہم کی گئی دو جیپس پر وہ سوئیزر لینڈ میں اپنے گھر سے نکلے تھے۔انھوں نے کے ٹو کو سر کرنے کی مہم شروع کرنے سے پہلے 11 ممالک میں 11 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا اور پاکستان میں داخل ہوئے۔مائک ہورن کا کہنا تھا کہ ان کو اور ان کی ٹیم کو اس وقت حیرانگی ہوئی جب پاکستانی چیک پوسٹ پر ان کو روک لیا گیا جبکہ ان کے پاس سوئیزرلینڈ میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے جاری ہونے والا ویزا اور کے ٹو کو سر کرنے کا پرمنٹ موجود تھا۔سوئس کوہ پیما اور ان کی ٹیم کے اور فرد کو دو ہفتوں تک سکردو میں انتظار کرنا پڑا۔مائک ہورن نے بتایا کہ ان کے دوست پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی مداخلت اور مدد سے ان کو اٹھارویں روز اپنی مہم کو جاری رکھنے کی اجازت مل گئی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کو کیوں روکا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وہ یقین سے نہیں کہ سکتے، شاید ان کے ملٹری ریکارڈ یا ہندوستان میں کوکلتہ نائٹ راڈرز کی کرکٹ ٹیم کا کوچ ہونے پر ان کے ساتھ ایسا کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ویزا اور پرمنٹ خریدے جانے کے باوجود ان کے ساتھ ایسا سلوک ان کو ’بے ادبی‘ لگا ہے۔خیال رہے کہ مائک ہورن پاکستان میں 2007ء سے کوہ پیمائی کررہے ہیں انھوں ںے براڈ پیک، گاشر برگ وان اور ٹو سر کی ہے جبکہ 2013ء میں خراب موسم کے باعث وہ کے ٹو کو سر کرنے میں ناکام رہے اور انھیں واپس جانا پڑا۔ انھوں نے گذشتہ سال نیپال میں موجود دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماکالو سر کی تاہم ان کی دلچسپی سب سے زیادہ قراقرم رینج میں ہی رہی۔مائک ہورن کا کہنا تھا کہ اس سال کے ٹو بہت زیادہ دشوار گذار ہوگیا تھا اور رواں سال سب سے زیادہ تودے گرے ہیں جن کے بارے میں اس سے پہلے کبھی نہیں سننا گیا تھا، یہاں تک کہ کے ٹو پر ’ایک روز میں چار چار بار تودے گرے‘۔مائک ہورن کا کہنا تھا کہ کے ٹو سر کرنے کی مہم میں جب ان کی ٹیم 7500 میٹر کی بلندی پر پہنچی (جسے انھوں نے دیتھ زون قرار دیا) تو ان کے ایک ساتھی کو فٹ بال کے برابر پتھر آکر لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ان کی ٹیم پر کوئی پتھر پھیک رہا ہے۔’ڈیتھ زون‘ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیادہ اونچائی کی وجہ سے یہاں اوکسیجن کی انتہائی کمی ہوجاتی ہے اور فضا میں آکسیجن کی مقدار صرف 7 فیصد رہ جاتی ہے جس سے انسانی جسم خود کو مرتا ہوا محسوس کرتا ہے اور اس موقع پر اوکسیجن سلینڈر کا استعمال انتہائی ضروری ہوجاتا ہے۔اپنے ہاتھوں سے اشارے کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ’الفاظ میں نہیں بتا سکتے کہ یہ میم کس قدر خطرناک تھی۔
پاکستانی حکام بے ادب ہیں، سوئس کوہ پیما
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب ، قطر اور متحدہ عرب امارات کی پاک فوج کے قافلے پر حملے ...
-
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی
-
پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی مسلم رہنما پاکستان دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گئے
-
قریب کی نظر کے چشمے کی ضرورت ختم کرنیوالا آئی ڈراپ تیار
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا
-
پاک بھارت میچ تنازع: پاکستان نے میچ ریفری کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے ...
-
صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
’’مجھے بیٹے کی شہادت کا اشارہ مل گیا تھا‘‘
-
بھارتیوں سے ہاتھ ملانے گئے تو کیا ہوا؟ پاکستان کے ہیڈ کوچ نے سارا قصہ ...
-
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
-
پاکستان نے بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا ...
-
پلئیر آف دی میچ کلدیپ یادیو نے پاکستان کے خلاف اپنی اصل چال بتا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب ، قطر اور متحدہ عرب امارات کی پاک فوج کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت
-
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی
-
پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی مسلم رہنما پاکستان دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گئے
-
قریب کی نظر کے چشمے کی ضرورت ختم کرنیوالا آئی ڈراپ تیار
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا
-
پاک بھارت میچ تنازع: پاکستان نے میچ ریفری کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا
-
صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
’’مجھے بیٹے کی شہادت کا اشارہ مل گیا تھا‘‘
-
بھارتیوں سے ہاتھ ملانے گئے تو کیا ہوا؟ پاکستان کے ہیڈ کوچ نے سارا قصہ سنادیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
-
پاکستان نے بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا
-
پلئیر آف دی میچ کلدیپ یادیو نے پاکستان کے خلاف اپنی اصل چال بتا دی
-
آزاد کشمیر پولیس کی ہڑتال،اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب
-
95فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں، سروے