منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہاد کررہے ہیں،ملکی بقا ء اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی،لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے، تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چاہتی ہے،

ہم نے آنے والی نسلوں کا سوچا ہے، کیونکہ وہ ملک ترقی کرتے ہیں جو آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت طویل مدتی ترقی چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں عوام سر اٹھا کر چلیں۔ہم ملک کا وقار بلند کرنا چاہتے ہیں،ہم قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں،ہم ملک سے کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں، سابقہ ادوار میں عوام کو دی گئی محرومیاں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ قوم کو اچھے مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا،تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے جس کیلئے ہم تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،گزشتہ تین سال میں کرونا وباء اور معاشی بحران کے باوجود ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور ہو رہے ہیں، ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کا پیسہ عوامی ترقی پر خرچ ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو اندرون و بیرون ملک پذیرائی مل رہی ہے، ہماری پالیسیوں کے دوررس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل 52 پیپلز کالونی میں پی ٹی آئی رہنما ملک فرمان ڈمرا کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اقتدار سے باہربیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ نہیں چاہتے کہ ترقی کا پہیہ چلتا رہے۔ وہ شور مچا کر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔

وہ جتنا مرضی شور مچا لیں نہ ملکی ترقی رک سکتی ہے اور نہ ترقیاتی منصوبے رک سکتے ہیں۔اقتدار سے باہر بیٹھے ہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا۔ حکومت ختم ہونے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔ ایک بار پھر واضح کرتا ہوں کہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریگی بلکہ 2023ء کے انتخابات میں ایک بار

پھر عوام تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیں گے۔ اس موقع پر رانا عبدالجبار‘ خضر حیات بلوچ‘ بابر شاہ‘ راؤ امجد علی‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی سمیت تحریک انصاف کے ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یونین کونسل 52 میں معززین علاقہ سے ملے ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے یوسی 52 میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ

عملے کو ہدایت کی کہہ ترقیاتی منصوبوں کو شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ وہ حلقے میں وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…