اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وه شخص جسے اپنی بیوی سے ذیاده دوسری غیرمحرم عورتیں اچھی لگتی ہیں،خصوصاً وه حضرات ذرا توجہ سے پڑھیں جو اس واہم خبیثہ میں مبتلاء ہیں

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص ایک تجربہ کار عالم دین کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا : جب میں نے اپنی بیوی کو شادی سے پہلے پسند کیا تو ایسا محسوس ہوتا کہ اللہ نے دنیا میں اس جیسا کسی کو نہیں بنایا اور جب اس کو نکاح کا پیغام بھیجا تو مجھے محسوس ہوا کہ بہت سی دوسری عورتیں بھی

خوبصورتی میں اس کے مثل ہیں۔ اور پھر جب میں نے اس سے شادی کر لی تو مجھے محسوس ہوا کہ بہت سی عورتیں تو اس سے زیادہ خوبصورت ہیں۔پھر جب ہماری شادی کو کچھ عرصہ بیت گیا تو مجھے ہوا..کہ دنیاکی تمام ہی عورتیں میری بیوی سے زیادہ بہتر ہیں.تو اس دانا عالم نے فرمایا : اگر تم دنیا کی تمام عورتوں سے نکاح کر لو تو تم سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے کتوں کو ان عورتوں سے اچھا جاننے لگو گے۔تو اس شخص نے حیرت سے پوچھا : کہ آپ نے ایسا کس لئے فرمایا ؟تو وہ دانا عالم فرمانے لگے : “اس لئے کہ مسئلہ تمہاری بیوی کا نہیں ، مسئلہ یہ ہے کہ انسان کو جب حریص نفس، بھٹکتی آنکھیں اور خوف اللہ سے خالی دل دیا گیا ہو تو اس کی آنکھ کو قبر کی مٹی کے علاوہ کوئی چیز نہیں بھر سکتی ۔ اے انسان ! تیرا مسئلہ یہ ہے کہ تو اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے اپنی نگاہوں کی حفاظت نہیں کرتا ۔ کیا تمہیں ایسا عمل نا بتاوں جس سے تمہاری بیوی تمہیں روز اول کی طرح محبوب لگنے لگے؟ تو اس شخص نے کہا : کیوں نہیں ،ضرور بتائیے۔ وہ دانا عالم فرمانے لگے: اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو، اس لیے کہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے۔ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُم ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُون۔ ترجمہ : اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہوں کو جھکائے رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے ، اور بے شک جو تم کرتے ہو اللہ پاک اس سے خوب باخبر ہیں.



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…