اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی عازم حج کو دل کا شدید دورہ ، فوری طور پر عازم حج کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیٰ(این این آئی)پاکستانی عازم حج کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر عازم حج کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق محکمہ صحت کے طبی عملے نے اطلاع ملتے ہی پاکستانی عازم حج کو رہائش سے پہلے منی الوادی ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔طبی عملے نے صورتحال دیکھ کر فوری طور پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی سے رابطہ کیا

اور پھر پاکستانی عازم حج کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ضروری طبی امداد دی۔پاکستانی عازم حج کی طبیعت اب بہتر ہے اوران کی زندگی خطرے سے باہر بتائی جار ہی ہے۔مکہ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ڈاکٹر پاکستانی عازم حج کی مکمل نگہداشت کررہے ہیں۔ مناسکِ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے، حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ (آج) پیر کو ادا کیا جائے گا۔پیر کی صبح عازمینِ حج منیٰ سے حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کرنے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی، میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گاحجاج کرام اپنا دن عبادت میں گزاریں گے اور مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور نماز کے بعد کنکریاں اکٹھی کریں گے۔بعدازاں عیدالاضحی کے پہلے روز عازمین واپس منیٰ آئی گے اور شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مرد اپنے بال مونڈھائیں گے اور طواف کریں گے، اسی طرح مکہ سے واپسی سے پہلے طواف وداع کیا جائے گا جس کے بعد حج مکمل ہوجائیگا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں،مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔یہ دوسرا سال ہے کہ جب مسلمانوں کے اس مذہبی فریضے کا انعقاد

کورونا وبا پھیلاؤ روکنے کے لیے محدود پیمانے پر کیا جارہا ہے۔صرف 60 ہزار مکمل ویکسینیٹڈ شہریوں اور رہائشیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے ،ہر برس تقریباً 30 لاکھ تک مسلمان دنیا بھر سے اس فرض کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔رواں برس حج کا فریضہ انجام دینے والی عازمین میں خواتین کی تعداد بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی ہے۔دوسری جانب وزارت صحت میں شعبہ حج و عمرہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ وزارت صحت کی

ٹیمیں عازمین کی صحت کی نگرانی کررہی ہیں اور جو بھی انفیکشن کا شکار معلوم ہوا اسے آئیسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کے مطابق مسجد الحرام سے عازمین کو منیٰ پہنچانے کے لیے 200 بسز کا انتظام کیا گیا ہے جو ہر 3 گھنٹوں میں 2 ہزار افراد کو منیٰ پہنچا سکتی ہیں۔منیٰ میں پہنچنے کے بعد انہیں مختلف رنگ اور متعلقہ مقامات تفویض کردیے جائیں گے تا کہ ہجوم سے بچا جاسکے اور ہر شخص فاصلے سے اپنی عبادت کرسکے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…