منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 29 جولائی سے شروع ہونگے۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ان امتحانات میں تین لاکھ سے زائد امیدوار حصہ لیں گے جبکہ لاہور میں امتحانات کے انعقاد کے لئے 886 امتحانی مراکز قائم کردئیے

گئے ہیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی سکول مینٹل ہیلتھ پروگرام کے حوالے منعقدہ اجلاس میں آن لائن شرکت،ڈاکٹر مراد راس کہتے ہیں طلبا کی جسمانی اور زہنی تندرستی ہی ان کے مخفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔تفصیلات کے مطابق  آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ آج تک کسی بھی حکومت کی جانب سے طلبا کی ذہنی تندرستی و توانائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا، گزشتہ سال کے دوران کورونا وبا کی بدولت بھی طلبا ذہنی تناو کا شکار ہوئے ہیں، ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکول مینٹل ہیلتھ پروگرام کو پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دیگر اضلاع میں بھی لے جایا جائے گا، سکول مینٹل ہیلتھ پروگرام کے کامیاب انعقاد اور عملدرآمد کے لئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، ڈاکٹر ظفر مرزا و دیگر کے شکر گزار ہیں۔گزشتہ دنوں پی سی ہوٹل میں سر سید تعلیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا

یکساں نظام تعلیم پر پنجاب کے 70 فیصد پرائیویٹ سکول متفق ہیں،نجی اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تربیت دے رہے ہیں، چار لاکھ اساتذہ کو یکساں نصاب پر تربیت دی جارہی ہے، پچاس فیصد ٹرینر نجی سکولوں سے لائے ہیں، نجی سکولوں کے ٹرنیرز نے یکساں نصاب کو بہترین قرار دیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پچھلے دس

سالوں میں نجی سیکٹر کو پروان چڑھایا گیا،سرکاری سکولوں کو دبایا گیا، مالی فوائد کی وجہ سے نجی سکولوں کو فائدہ دیا گیا،سابقہ حکومت نے ایجوکیشن میں بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی، مجھے جوائن کرنے پر پتہ چلا کہ میں تو ٹرانسفر منسٹر ہوں، ہمارے اساتذہ کو ٹرانسفر پروموشن اور اے سی آر میں پھنسایا ہوا تھا۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ ہم اساتذہ کو تمام چیزوں سے آزاد کرنے جا رہے ہیں، اساتذہ کا کام پڑھانا ہے اور وہ صرف پڑھائیں گے، جدید ٹیکنالوجی سے کرپشن ختم ہو گی، سابقہ ادوار میں حکومتوں میں آنے والوں نے صرف اپنے بارے میں سوچا کہ ہمارے پاس کیا آ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…