منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سوروچ بم دھماکے کے مشبہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے بتایا ہے کہ سوروچ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے۔ملک کے وزیراعظم شام سے متصل سوروچ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ان کا یہ بیان پیر کو جنوبی شہر سوروچ میں ہونے والے بم دھماکے بعد سامنے آیا ہے جس میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر موجود رابطوں کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
150721124452_turkey_blast_640x360_sgdp_nocredit
وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کا کہنا تھا کہ ’غالب امکان‘ ہے کہ اس کی ذمہ دار خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی تنظیم ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے شام کے ساتھ متصل ترکی کی سرحد پر سکیورٹی سخت کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔انھوں نے کہا ہے کہ جو بھی سوروچ بم دھماکے کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ تاہم انھوں نے اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے ناکافی اقدامات کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ’کبھی کسی بھی دہشت گرد گروہ کو برداشت نہیں کیا۔‘
150720235241_riot_police_in_turkey_624x351_epa_nocredit
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس، ربڑ کی گولیوں اور واٹر کیننز کا استعمال بھی کیا ہے
ترکی کی کابینہ بدھ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شامی سرحد سےمتصل اپنے علاقوں میں سکیورٹی کے اضافی اقدامات کا جائزہ لےگی۔
اس سے قبل تفتیش کاروں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اس بم دھماکے میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی خاتون خودکش حملہ آور ملوث تھی۔نامہ نگاروں نے کا کہنا ہے ترکی اب مسلح افراد کے خلاف کارروائی کر آغاز دیا ہے جن کے بارے میں اس پر انھیں نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا جاتا تھا۔ترکی میں شامی پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ سوروچ میں واقع ہے اور اس میں 35 ہزار کے قریب شامی پناہ گزین موجود ہیں۔کوبانی میں گذشتہ سال ستمبر سے ’دولتِ اسلامیہ‘ کے شدت پسندوں اور کرد جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں اور اس وقت کرد جنگجوؤں نے شہر کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد ہونے والے مظاہروں نے پرتشدد صورتحال اختیار کر لی۔ انقرہ اور استنبول سمیت ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس، ربڑ کی گولیوں اور واٹر کیننز کا استعمال بھی کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مظاہرین حکومت کو دھماکے کی ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔استنبول میں ہونے والے مظاہرے میں ’ قاتل دولتِ اسلامیہ اور اوردغان، اے کے اس کی مددگار‘ کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ شام کی سرحد سے متصل شہر سوروچ میں واقع ایک ثقافتی سینٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب فیڈریشن آف سوشلسٹ یوتھ ایسوسی ایشن’ ایس جی ڈی ایف‘ کے 300 ارکان کوبانی کی تعمیرنو میں حصہ لینے لیے کلچرل سینٹر میں موجود تھے۔
150720111934_suruc__640x360_bbc_nocredit
یوتھ فیڈریشن کی جانب سے دھماکے سے کچھ دیر پہلے سماجی رابطوں پر شیئر کی جانے والی تصویر
بی بی سی مشرق وسطیٰ کے نامہ نگار جم موئر کا کہنا ہے کہ ترکی پر ’دولت اسلامیہ‘ کی سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے تاہم حال ہی میں اس نے مسلح افراد کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا ہے اور یہ حملہ اسی کا ردعمل ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ شام کے شہر کوبانی پر خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی تنظیم کے حملے کے بعد وہاں سے لوگوں کی بڑی تعداد نےسوروچ میں پناہ لی تھی۔
(بشکرےہ۔بی بی سی)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…