جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

جو آدمی یاشَکُورُ کا اس طرح وظیفہ کرے اس کی چار ایسی حاجتیں پوری ہوں گی جس کے لئےوہ دن رات پریشان ہے

datetime 30  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ کے اسم یا شکور کا وظیفہ بتایا جارہا ہے ۔اس پاک نام کا مطلب ہے اے قدر کرنے والے اللہ تعالیٰ شکور ہے کیونکہ وہ اپنے بندوں کے کام کو قبول کر کے اس پر راضی ہوجاتا ہے یعنی وہ شکور ہے اس لئے وہ شکریہ قبول کرنے والوں کا شکریہ قبول فرماتا ہے شکر ادا کرنے کی خوبی بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ ہر وقت اللہ کی عطا کی ہوئی

نعمتیں کھاتے ہیں اور ان سے فائدہ اُٹھاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے اس پاک نام کی خوبی جلالی ہے اس کے فائدے اس طرح ہیں شکر کا جذبہ اللہ کی توفیق اور عنایت کے بنا نہیں ہوسکتا جو آدمی یہ چاہتا ہو کہ اس کے اندر شکر کا جذبہ پیدا ہو تو اسے چاہئے کہ اس پاک نام کو صبح کے وقت اور رات کو سونے سے پہلے ایک سو گیارہ بار روزانہ پڑھے اس کے اندر شکر ادا کرنے کا جذبہ پیداہوجائے گا اور وہ شاکر بن جائے گا اللہ اس سے راضی ہوجاتا ہے ایسا آدمی کبھی اللہ کی ناشکری نہیں کرتا اور اسی لئے اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا کی نعمتوں سے مالا مال کردیتا ہے جو آدمی کھانا کھاتے وقت شروع میں بسم اللہ شریف پڑھ کر اس کے بعد ہر لقمہ کھاتے وقت یاشکور پڑھے اور اسے روزانہ اپنا معمول بنا لے تو اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوگا اس کے رزق میں اضافہ ہوگا اور دن بدن اس کی عزت بڑھے گی اور اسے کبھی مالی تنگی نہ ہوگی ایک فرمان کے مطابق اگر کوئی اس پاک نام کو تین ہزاربار روزانہ زندگی بھر پڑھتا رہے تو اسے دین و دنیا میں بے پناہ عزت اور دولت حاصل ہوگی جو آدمی اسے دو ہزار چار بار روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے وہ کچھ ہی دنوں بعد مستجاب الدعوات بن جائے گا یعنی ہر دعا قبول ہوگی جو بھی وہ دعامانگے گا اس کی ہر دعا قبول ہوگی اور اللہ تعالیٰ اسے اپنے انعامات کے لئے خاص کرلے گا اور اس پاک نام کی بدولت اسے بے پناہ نیک اعمال کرنے کی توفیق ملے گی اور اسے دین میں بلند مقام ملے گا جو آدمی یہ چاہتا ہو کہ اس کی آنکھوں کی روشنی مرتے دم تک قائم رہے تو اسے چاہئے کہ اس پاک نام کو پانچ سوچھبیس بارروزانہ فجر کی نماز کے بعد پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ اس کی نظر آخری دم تک قائم رہے گی ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…