جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ 10کام جن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )روزے کے بہت ہی اہم  10ایسے کام جن کے ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے ۔ روزے کی حالت میں جان بوجھ کر کھانے یا پینےسے روزہ فاسد ہوجاتا ہے ۔ اسے معلوم تھا کہ میں روزہ دار ہوں روزے کی حالت میں جان بوجھ کر کوئی چیز کھا لی یا پی لی تو اس سے روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اگر اسے روزہ دار ہونا یاد نہیں تھا اسے معلوم نہیں تھا کہ میں روزے کی حالت میں ہوں اور بھول کر کوئی چیز کھا پی لی تو اس سے اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ جان بوجھ کر کھانے پینے سے

روزہ فاسد ہوجائیگا ۔ روزے کی حالت میں قربت کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اسے معلوم تھا کہ وہ روزے کی حالت میں ہے جان بوجھ کر قربت کرلیا تو اس سے اس کا روزہ ف۔اسد ہوجائیگا ۔ سگریٹ یا حقا پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اس سے دھواں حلق سے نیچے اترتا ہے جس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے روزہ ٹوٹ جاتا ہے پان یا تمباک۔و کھانے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔ دانتوں کے درمیان کوئی چیز چنے کے برابر یا اس سے برابر تھی اگرنگ۔ل لی تو روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اگر کم تھی نکال کر منہ میں پھر دوبارہ کھا لی تو اس روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اکثریہ ہوتا ہے کہ سحری کرنے کے بعد دانتوں کے درمیان غذا کے ذرات باقی رہ جاتے ہیں ا گر سحری کا وقت گزرنے کے بعد دن میں صبح صادق سے لیکر روزہ افطار کرنے تک اگر وہ ذرات دانتوں کے درمیا ن رہے اور اس نے ان کو دانتوں سےنکال کر نگ۔ل لیا اگر وہ چنے کے برابر ہے یا اس سے زیادہ ہے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اگر کم تھی اس نے منہ سے باہر نکالی اور باہرنکال کر دوبارہ اسے منہ میں رکھ کر نگ.ل لی تو اس سے روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ اگر دانتوں سے خ و ن نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خ و ن تھوک سے زیادہ برابر تھا یا کم تھا مزا حلق میں محسوس ہوا تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائیگا ۔قلی کررہا تھا اور غلطی سے پانی حلق سے اتر گیا یاناک میں پانی چڑھایا اور پانی دماغ کو چڑھ گیا تو روزہ فاسد ہوجائیگا ۔اکثر ہوجاتا ہے کہ نماز میں وضو کرتے قلی کرنےسے غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جاتا ہے یا ناک سے پانی چڑھانے سے پانی اتنا چڑھ جاتا ہے کہ دماغ تک پہنچ جاتا ہے ان دونوں صورتوں میں بھی روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ آ ن سو منہ میں چلا گیا اور نگ۔ل لیا اگر ایک دو قطرات تھے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اگر زیادہ تھا تو اس کی نمکینی منہ میں محسو س ہوئی تو اس سے روزہ فاسد ہوجائیگا ۔ اسی طرح پسینہ کا حکم ہے پسینہ بہہ کر منہ میں چلا گیا اگر ایک دو قطرات تھے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا اگر زیادہ تھے تو اس سے روزہ فاسد ہوجائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…