جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

افطار سے پہلے اللہ کے اسم کے فوائد پڑھ لیجئے

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رمضان المبارک کو سَیِّدُ الشُّہُوریعنی تمام مہینوں کا سردار بھی کہا گیا ہے ۔ یہ مہینہ بے شمار برکات کا مہینہ ہے ۔ چودہ سو برس سےلاکھوں کروڑوں صلحاء و ابرار ان برکات کا مشاہدہ کرتے آئے ہیں اور آج بھی ان برکات سے بہرہ اندوز ہونے والے بزرگ بکثرت موجود ہیں۔ان ایام میں مخلص روزہ داروں کو خاص روحانی کیف سے نواز ا جاتا ہے، ان کی دعائیں سنی جاتی ہیں۔ ان پر انوار کے دروازے کھلتے ہیں۔ انہیں معارف سے بہرہ ور کیا جاتا ہے ۔ وہ کشف ،

رویا او ر الہام کی نعمت سے سرفراز ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہیں خد ا کی لقا نصیب ہوتی ہے ۔تو اس پراللہ کی بے پایاں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ماہ رمضان میں جو لوگ اذکار و تسبیحات کرتے ہیں ،وہ اس ماہ کے دوران یہ چار وظائف بھی کرسکتے ہیں ۔یہ انتہائی مختصر اور جامع وظائف ہیں جو انسان کو رزق و صحت کی بحالی ،دعا کی قبولیت اور گناہوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ روزی میں وسعت کے لئے ۔ نماز فجر یا پہلی افطاری سے چند لمحے قبل اول آخر درود ابراہیمی 21 مرتبہ ، اور ذیل کے وظیفہ کو 1100 بار پڑھیں ۔ یَا بَاسِطُ یَا مُنْعِمُ گناہوں سے چھٹکارہ پانے کے لئے ۔ نماز اشراق کے بعد اوّل و آخر درود ابراہیمی 7 مرتبہ اور اس وظیفے کو 313 مرتبہ پڑھیں ۔یَا آخِرُیَا ھَادِیُ دعا کی قبولیت کے لئے ۔ نماز فجر کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی 3 مرتبہ اور اس وظیفے کو 41 مرتبہ پڑھیں ۔ یَاسَمِیْعُ یَامُجِیْبُ خیر و برکت کے لئے ۔ نماز چاشت کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی 7مرتبہ اور اس وظیفے کو 101مرتبہ پڑھیں ۔ یَا مُعْطِیُ یَاشَکُوْرُ ۔اسی طرح رزق میں وسعت کے لئے قرآن کی آیت ان اللہ ھو الرزاقُ ذوالقوت المتین کو 111 مرتبہ پڑھ لیجئے 11 مرتبہ اول و آخر درود پاک لازمی پڑھ لیجئے ۔ یہ تمام اعمال افطاری سے قبل یعنی نماز عصر کے بعد کرنے ہیں ۔اس وظیفہ کو کرنے کے بعد مقررہ وقت پر افطاری لازمی کیجئے اور افطار کرنے سے پہلے جس چیز سے افطار کررہے ہوں اس پر دم کر دیجئے۔ابو عطیہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور مسروق حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کے پاس آئے، ہم نے عرض کیا: اے اُم المومنین! حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دو اصحاب میں سے ایک جلد روزہ افطار کر کے جلد نماز پڑھتے ہیں، دوسرے تاخیر سے روزہ افطار کر کے تاخیر سے نماز پڑھتے ہیں۔ ام المومنین نے پوچھا: وہ کون ہے جو جلد افطار کرتا اور جلد نماز پڑھتا ہے! ہم نے عرض کیا: وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود ہیں! حضرت عائشہ نے فرمایا: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی یہی معمول تھا۔ ابو کریب کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ دوسرے صاحب حضرت ابو موسیٰ ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…