حکومت پاکستان نے سعودی عرب سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

18  اپریل‬‮  2021

دبئی ( آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفارت کاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے گا اور سعودی عرب میں جن سفارت کاروں کی شکایات ملی ہیں انہیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف شکایات موصول ہونے پر انہیں واپس بلا لیا ہے، دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسے سفارت کار نہیں چاہئیں جن کی شکایات موصول ہوں اور کمیونٹی ان سے

ناخوش ہو۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہو چکا ہے، اوورسیز پاکستانی 10 ماہ سے ہر ماہ 2 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج رہے ہیں، سفارتی مشنز اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کو فروغ دے رہا ہے، شمالی علاقہ جات میں انفرا اسٹرکچرکو بہتر بنایا جا رہا ہے جس سے ناصرف لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…