لاہور(آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نصر اللہ دریشک کی شوگر ملز کو نوٹس بھیج دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے انڈس شوگر ملز انتظامیہ کو 15اپریل کو طلب کرلیاہے۔ انڈس شوگر ملز سے سال 21۔2020 میں چینی کی پیداوار اور فروخت کی تفصیلات طلب کرلی۔ ایف آئی اے نے نوٹس کے ذریعے انڈس شوگر ملز انتظامیہ سے چینی کی پیداوار اور
فروخت کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جمع کرایا گیا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سٹہ کے ذریعے فروخت، بک کی گئی چینی کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سٹّے کے ذریعے فروخت کی گئی چینی کے ڈیلرز، بروکرز کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔نوٹس میں شوگر ملز اور سٹّے بازوں کے باہمی روابط اور لین دین کی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا گیا ہے۔