جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ تسبیح 3 مرتبہ نماز فجر کے بعد سینے پر ہاتھ رکھ کر پڑھنےسے کیا ملتا ہے ؟ جان کر آپ بھی اس کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے

datetime 12  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ وظیفہ انتہائی مختصر ہے لیکن اس کا کام بہت بڑا ہے اس وظیفہ کو آپ نے اپنی زندگی کا معمول بنا نا ہے یہ نہیں کہ چند دن کر کے چھوڑ دیں فائدہ اتنا بڑ ا ہے کہ چار مہلک بیماریوں سے اللہ آپ کی حفاظت فرما ئے گا یہ وظیفہ اگر کوئی مرد کرتا ہے وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہے گا کوئی عورت کرتی ہے اللہ اس کی حفاظت فرمائے گا وہ وظیفہ مختصر ہے

اور وہ چار مہلک بیماریاں کونسی ہیں وہ آپ سمجھ لیں پہلی بیماری جذام دوسری بیماری جنون اور تیسری بیماری اندھا پن اور چوتھی بیماری فالج ہے یہ چار بیماریاں اس وظیفہ کی برکت سے اللہ حفاظت فرمائیں گے وظیفہ مختصر ہے فجر کی نماز کے بعد آپ نے سبحان اللہ العظیم وبحمدہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے اور اس کے بعد پھر آپ نے دعا مانگنی ہے یعنی فرض پڑھ کر سلام پھیرنے کے بعد آپ جو اپنے معمول کے مطابق تسبیحات پڑھتے ہیں تسبیح فاطمہ پڑھی جاتی ہے سبحان اللہ تینتیس بار الحمد للہ تینتیس بار اللہ اکبر چونتیس دفعہ اور اسی طرح آیت الکرسی پڑھتے ہیں بعض اور بھی چند دعائیں پڑھتے ہیں وہ آپ پڑھیں جو آپ کا معمول ہے اس کو چھوڑیں نہیں اور اس کے بعد تین مرتبہ اس تسبیح کو پڑھ لیجئے اس کے بعد دعا مانگئے ان چار مہلک بیماریوں سے اللہ آپ کی حفاظت فرمادے گا اور اس کو کچھ دن نہیں پڑھنا پوری زندگی کا معمول بنانا ہے انشاء اللہ اللہ ان مہلک اور ان موذی بیماریوں سے پوری زندگی حفاظت فرمائے گا۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ دوکلمے: سبحان اللہ وبحمدہٖ، سبحان اللہ العظیم(ادائیگی کے اعتبار سے ) زبان پر ہلکے ،میزان پر بھاری اوررحمان کے نزدیک محبوب ہیں ۔ حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضور سیدالعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشادفرمایا:کیامیں تجھے اللہ رب العزت کے پسندیدہ کلام کے بارے میں مطلع نہ کردوں،میںنے عرض کیا:یارسول اللہ ! مجھے اللہ تبارک وتعالیٰ کے محبوب کلام کے بارے میں ضرور بتائیے ،آپ نے فرمایا:بے شک اللہ کریم کا پسندیدہ کلام ہے: سبحان اللہ وبحمدہٖ۔ایک روایت میں ہے کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کیا گیا :کہ سب سے افضل کلام کون سا ہے ؟آپ نے ارشادفرمایا:وہ کلام جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے ملائکہ اوربندوں کے لیے خاص کرلیا ہے وہ ہے :سبحان اللہ وبحمدہٖ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:جو شخص ایک دن میں سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہٖ پڑھتا ہے ، اس کے گناہ مٹادیے جاتے ہیں اگر چہ وہ سمند ر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:جس شخص کے لیے رات میں عبادت کرنا دشوار ہو یا جو اپنا مال خرچ کرنے میں گرانی محسوس کرتا ہویا جو دشمن سے برسرِ پیکار ہونے سے ڈرتا ہووہ سبحان اللہ وبحمدہٖ کثرت سے پڑھا کرے کیونکہ ایسا کرنا اللہ رب العزت کو سونے کاپہاڑ صدقہ کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…