جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت عمر ؓ کی دس ایسی باتیں جو زندگی بدل دیں

datetime 16  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمیشہ سچ بولو،چاہے سچ بولنے سے تمہاری جان ہی چلی جائے۔ مالِ غنیمت کی امید پر کسی کی جان جوکھوں میں مت ڈالو۔کم بولنا حکمت ہے کم کھانا صحت ،اور کم سونا عبادت ہے۔ ایمان کے بعد نیک بیوی سے زیادہ کوئی نعمت نہیں.لالچ سے زیادہ عقل کو برباد کرنے والی کوئی چیز نہیں شراب بھی نہیں۔جس سے تم کو نفرت ہو اس سے ڈرتے رہو۔سخی خدا کا دوست ہے

،چاہے فاسق ہو،بخیل خدا کا دشمن ہے چاہے زاہد ہو۔کسی شادی شدہ فوجی کو چارمہینے سے زیادہ میدان جنگ میں نہیں روکنا چاہئے۔ایک رات حضرت عمر فاروق ؓ لوگوں کے حالات کا جائزہ لے رہے تھے اور ان کی خبر گیری میں مصروف تھے۔ کہ آپ ؓ کو تھکاوٹ محسوس ہوئی تو کسی گھر کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگالی۔آپ ؓ نے سنا کہ ایک عورت اپنی بیٹی سے کہہ رہی ہے کہ بیٹی جاؤ اٹھو اور دودھ میں پانی ملاؤ !بیٹی نے کہا:اماں کیا آپ کو معلوم نہیں ،کہ امیر المومنین حضرت عمر بن الخطاب ؓ نے اس سے منع کیا ہے ؟ اس کی ماں پھر بولی : جلدی جاؤ دودھ میں پانی ملاؤ ،ابھی ہمیں عمر ؓ تو نہیں دیکھ رہے ہیں ،لڑکی نے جواب دیا:اما! عمر ؓ تو نہیں دیکھ رہے مگر عمر ؓ کا رب تو دیکھ رہا ہے.حضرت عمر ؓ کو اس نیک لڑکی کی بات بہت پسند آئی،اپنے غلام کو جو اس وقت ان کے ہمراہ تھا،فرمایا :اس دروازے کی شناخت رکھنا اور یہ جگہ بھی یاد رکھنا :پھر وہ دونوں آگے چل دیئے جب صبح ہوئی تو حضرت عمر ؓ نے غلام سے فرمایا:جاؤدیکھوں وہ لڑکی کون ہے؟اور اس نے کس عورت کو جواب دیا:اور کیاان کے ہاں کوئی مرد ہے ؟ غلام معلومات لے کر واپس آیا اور حضرت عمر ؓ کو اس نے بتایا کہ وہ لڑکی کنوار ی غیر شادی شدہ ہے اور وہ اس کی ماں ہے اور ان کے ہاں کوئی مرد نہیں۔ حضرت عمر ؓ نے اپنے بچوں کوبلایا:اور ان کو حقیقت حال سے آگا ہ کی اور پھر فرمایا :تم میں سے کون اس لڑکی سے شادی کرنا چاہےگا؟حضرت عبداللہ ؓ نے کہا:میری تو بیوی ہے۔حضرت عبدالرحمٰن ؓ نے کہا:میری بھی بیوی ہے۔حضرت عاصم ؓ نے کہا: کہ ابا جان میری بیوی نہیں ہے آپ میری شادی کر دیں ،چنانچہ حضرت عمر ؓ نے اس لڑکی کو پیغام نکاح بھیجا اور بیٹے عاصم ؓ سے اس کی شادی کر دی ،عاصم کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جو حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓ کی والدہ بنیں۔ سب سے بڑی مصیبت کم مال اور کثرتِ عیال ہے۔ہرشے کا ایک حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کہ فورا کی جائے.جو شخص اپناراز چھپاتا ہے وہ اپنا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…