اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے حکومت کے دو اتحادیوں سے رابطہ کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں، اس بات کا انکشاف معروف صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جو چیزیں سامنے آئیں گی وہ بڑی کلیئر
سی چیزیں ہیں، میری اطلاعات یہ ہیں کہ دو حکومتی اتحادی ان سے آصف علی زرداری رابطے کریں گے، جس پر اینکر نے سوال کیا کہ ایک سندھ میں اور ایک پنجاب میں، جس پر رانا عظیم نے کہا کہ یہ کسی جگہ بھی ہو سکتا ہے ابھی میں یہ نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ رابطے کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے ان رابطوں میں کوشش کی جائے گی کہ کسی طریقے سے ایسی موومنٹ بنا لی جائے کہ پنجاب کو ڈسٹرب کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ کسی طریقے سے بلوچستان کے اندر بھی کوئی ایسا معاملہ کیا جائے۔ وہ کے پی کے اندر کچھ نہیں کر سکتے، کے پی کے کا سینٹ رزلٹ بڑا اچھا آیا ہے بلوچستان کا بھی اسی طرح بڑا اچھا رزلٹ آیا ہے۔ اب وہ پنجاب میں کچھ کرنے کی کوشش کریں گے اس کے لئے کچھ لوگوں کو ذمہ داریاں بھی دے دی گئی ہیں۔ اب وہ لوگ ان سے ملتے ہیں یا نہیں، ملتے ہیں تو ان کی ٹرم اینڈ کنڈیشن ان کو منظور وہ کرتے ہیں یا نہیں۔ رانا عظیم نے کہا کہ اگر اتحادی صحیح رہے ہیں تو پھر ان کے اپنے لوگ اندر سے ان کو چھوڑ رہے ہیں اگر اندر سے ان کو لوگ چھوڑ رہے ہیں تو وہ کون ہیں اس کا تو ان کو علم ہو گا، حکومت کے پاس بہت سے ذرائع موجود ہوتے ہیں شاید اپوزیشن کے پاس وہ ذرائع نہ ہوں، ان کو علم ہو گا، ان کے پاس رپورٹس بھی موجود ہیں، ان کو پتہ ہے کہ کون کس سے رابطے میں ہے یہ مطمئن ہو چکے تھے کئی افراد ان کو مطمئن کر چکے تھے کہ ہم اپنا ووٹ آپ کو دکھا کر کاسٹ کریں گے، بہت سی چیزیں ہیں جو سامنے آ چکی تھیں۔