جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ وقت جب چار بڑے فرشتوں کو موت ہو گی ، مولانا طارق جمیل کا روح کو جھنجوڑ دینے والا ایمان افروز بیان 

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے وہ لوگ بد قسمت ترین ہوں گے جو قیامت کا منظر دیکھیں گے۔ قیامت سے پہلے ایک دم ایک خوفناک آواز آئے گی۔ سب لوگ سب کچھ بھول جائیں گے۔ مائیں اپنے دودھ پلاتے بچوں کو پھینک دیں گی کہ تم مرتے ہو تو مرو، میں کسی طرح بچ جائوں۔ خوفناک آواز سے سورج پھٹ جائے گا۔

تارے ٹوٹ جائیں گے۔ چاند بکھر کر ریزہ ریزہ ہو جائے گا۔ زمین میں دراڑیں اور پہاڑ روئی بن جائیں گے۔ سمندروں میں آگ لگ جائے گی اور دنیا تہس نہس ہو جائے گی۔ ایک خوفناک آواز کے ساتھ پوری دنیا کو اللہ تعالیٰ موت دیدے گا۔ جب سب کچھ ختم ہو جائے گاتو پھر پہلے، دوسرے، تیسرے اسی طرح ساتویں آسمان تک سب کو موت دی جائے گی۔ سب فرشتوں کو گرا دیا جائے گا اور انہیں زیر و زبر کر دیا جائے گا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پھر میرا اللہ کہے گا کہ کون باقی ہے۔ آواز سن کر ملک الموت حضرت عزرائیلؑ کہیں گے کہ اے اللہ! مجھ سمیت تیرے چار فرشتے ہیں یہ جبرائیلؑ، میکائیل، اسرافیلؑ ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ جبرائیل ؑ اور میکائیل ؑ مر جائیں۔ اس پر اللہ کا عرش کہے گا کہ یا اللہ! جبرائیل ؑ و میکائیل ؑ کو تو بچا لے ۔ اس وقت اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ خاموش! میرے عرش کے نیچے موت ہی موت ہے۔ پھر دوبارہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ کون باقی ہے؟ جواب آئے گا کہ عرش کے فرشتے یعنی اسرافیلؑ اور میں عزرائیلؑ۔پھر اللہ فرمائے گا کہ اسرافیل ؑ مر جائے ، اس وقت اسرافیل ؑ سور پھونک رہے ہوں گے اور ان کے ہاتھ سے سور نکل جائے گا اور جا کر اللہ کے عرش پر لگ جائے گا۔پھر اوپر اللہ اور نیچے صرف عزرائیل ؑ باقی ہوں گے ۔  پھر اللہ پوچھے گا کہ کون باقی؟ تو جواب میں عزرائیل ؑ کہیں گے کہ بس اب تو میں ہی باقی ہوں۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائےگا کہ جا ! تو بھی مر جا، تو بھی میری ایک مخلوق ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کہے گا کہ کوئی ہے میرا شریک تو آئو۔ پھر اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کو ایک جھٹکا دے گا اور کہے گا کہ ’’میں بادشاہ‘‘ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…