منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

صفائی کے لیے استعمال ہونے والے وائپس کس بیماری کا باعث بن سکتے ہیں ،نئی تحقیق میں سب کچھ سامنے آگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی ایم لنکس)شیر خوار بچوں کی صفائی ستھرائی کے لیے صابن کے بجائے وائپس کا استعمال عام ہے تاہم نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ’گیلے وائپس‘ بچوں میں ’فوڈ الرجی‘ کا باعث بنتے ہیں۔سائنسی جریدے جرنل آف الرجی اینڈ کلینیکل امینولوجی میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں پروفیسر جان کوک ملز کا کہنا ہے کہ الرجی کی سب سے تکلیف دہ اور پیچیدہ قسم ’فوڈ الرجی‘ کا

باعث جنیاتی فیکٹر کے علاوہ بھیگے ہوئے وائپس کا استعمال ہے جو جلد سے خشک نہیں ہو پاتے اور جلد کی جذب کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔ جلد کےجذب کرنے کی صلاحیت ختم ہونے سے فوڈ الرجی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔نومولود کی نمو کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل نہایت ضروری ہے جس کے لیے عمومی طور والدین ’ کیمیکل میں بھیگے ہوئے وائپس‘ استعمال کرتے ہیں۔ وائپس کی تیاری میں کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے جب کہ وائپس کو گیلا رکھنے والے کیمیکل میں صابن بھی شامل ہو تا ہے جسے بچوں کی جلد سے خشک نہیں کیا جائے تو جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں اور جلد جذب کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں اور جلد کی جذب کرنے کی صلاحیت ختم ہو جانے سے ’فوڈ الرجی‘ کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن شیر خوار بچوں کی جلد میں جذب کرنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے وہ بالغ ہونے کے بعد فوڈ الرجی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ 1997ء سے 2007ء تک کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ امریکا میں 4 سے 6 فیصد بچے فوڈ الرجی کا شکار ہیں جن میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ بچوں میں وائپس کا استعمال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…