بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ویرات ،انوشکا کی بچی کی پہلی تصویر منظرعام پرآگئی

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بچی کی پہلی تصویر ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ

وہ اور انوشکا والدین بن گئے ہیں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی کی تصویر یا نام مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا تھا۔لیکن اب ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے اپنی ننھی بھتیجی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں بچی کے صرف پاؤں نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت انداز میں لکھا ہوا ہے خوش آمدید۔  ویکاس کوہلی نے تصویر کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ننھا فرشتہ گھر میں۔واضح رہے گزشتہ روز ویرات کوہلی نے ان کی اہلیہ کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی انہیں اور انوشکا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…