جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیس ماسک کا لازمی استعمال کورونا کیسز میں کتنی کمی لاسکتا ہے؟جرمن تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2020 |

برلن(این این آئی)کسی بھی علاقے میں بڑے پیمانے پر فیس ماسک کا استعمال چند دنوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی لاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی،طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع تحقیق میں ایک جرمن شہر میں فیس ماسک کی پابندی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دینے پر اس جرمن شہر میں 20 دن کے اندر نئے کیسز کی شرح میں 45 فیصد تک کمی آئی۔تحقیق سے ان شواہد کو مزید تقویت ملتی ہے جن کے مطابق فیس ماسک کووڈ 19 کے پھیلا ئوکو روکنے کا سستا اور موثر طریقہ ہے۔جرمنی کے شہر جینا میں عوامی طور پر دستیاب کیسز کی تعداد کے دستیاب ڈیٹا کو دیکھا گیا، جہاں اپریل کے پہلے ہفتے میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ اس پابندی کے بعد آنے والے ہفتوں میں نئے کیسز کی تعداد لگ بھگ صفر تک پہنچ گئی اور اس کو دیکھتے ہوئے جرمنی کی تمام ریاستوں میں اپریل کے آخر تک فیس ماسک کا استعمال لازمی کردیا گیا۔تحقیق میں شامل جوناز گٹنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر کلوس والڈی نے بتایا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں آبادی کی سطح پر فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، پہلے طبی مراکز میں اس طرح کے تجربات ہوئے تھے، اور نتائج بہت نمایاں تھے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسکس کا استعمال لازمی کرنے کے بعد محض 20 دن میں کووڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد میں 15 سے 75 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے، جس کا انحصار خطے پر ہوگا۔60 سال سے زائد عمر کے افراد نئے کیسز کی شرح میں کمی سب سے زیادہ نمایاں تھی۔محققین نے واضح کیا کہ نتاج دیگر خطوں میں مختلف ہوسکتے ہیں جس کی وجہ موسمیاتی حالات اور مقامی قوانین ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جرمنی میں ہر جگہ ٹیسٹنگ قواننین یکساں تھے تو انہوں نے ٹیسٹنگ میں فرق کے عناصر کی جانچ پڑتال نہیں کی اور نہ ہی فیس ماسک کی اقسام کا جائزہ لیا۔محققین کے مطابق دیگر ممالک میں اس طرح کی تحقیقی رپورٹس پر کام کرنے سے معلوم ہوسکے گا کہ مختلف حالات میں فیس ماسک کس حد تک کیسز میں کمی لاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…