جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

رسول اکرم ؐ نے مسلمانوں کی پہلی جنگ کیلئے پہلا دستہ کب روانہ کیا؟

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

ہجرت کے پہلے سال 4 رمضان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے راستے میں لڑنے کے لیے 30 مہاجرین پر مشتمل پہلا دستہ روانہ کیا۔ پہلی مرتبہ اسلامی پرچم بلند ہوا جس کا رنگ سفید تھا۔ اس کو حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ساتھی حضرت ابو مرثد كناز بن

الحصين الغنوی رضی اللہ عنہ نے تھاما ہوا تھا۔ مذکورہ دستے کو شام سے مکہ مکرمہ واپس آنے والے قریش کے ایک تجارتی قافلے کا راستہ روکنا تھا۔ اس قافلے کی قیادت ابو جہل کے سپرد تھی جب کہ 300 گُھڑ سوار اس کا پہرہ دے رہے تھے۔ اس سے قبل کہ مسلمان اور قریش کے کفار کے درمیان خون ریز جھڑپوں کا آغاز ہوتا جُہینہ قبیلے کے بڑے عمائدین نے امن کے وساطت کار کے طور پر مداخلت کر دی۔ اس دوران ان عمائدین نے فریقین کے ساتھ براہ راست بات چیت کے کئی دور منعقد کیے اور بالآخر اپنی پر امن کوششوں میں کامیاب ہو گئے۔ اس طرح فریقین بنا لڑائی کے اپنے مقام پر واپس چلے گئے۔ کفار کے کیمپ پر اِس سَرِیّہ کا بہت بُرا اثر پڑا اور قریش کے لوگوں کے دلوں پر ایک رعب بیٹھ گیا۔ دوسری جانب مسلمانوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ ان کی خود اعتمادی میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ان کے اندر عزم سے بھرپور روح بھر گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…