جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت عیسیٰ ؑ کے معجزہ کی برابری ،عیسائی پادری کو گستاخی مہنگی پڑ گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انبیائے کرام ؑ کی زندگی معجزات سے بھری پڑی ہے، اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر انبیائے کرام نے مخلوق خدا کو راہ راست اور اپنے نبی اور رسل ہونے کی گواہی کیلئے کئی معجزات پیش کئے جو اذن ربی تھے یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہوئے ۔ حضرت یونس ؑ کا مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا، حضرت موسی ؑ کے عضا کا سانپ بن جانا، ید بیضا، حضرت عیسیٰؑ کا

مردوں کو زندہ کر دینا، پیدائشی اندھوں کو بینائی عطا کر دینا، حضور سرور کائنات ﷺ کا معجزہ شق القمر ، معراج ، وقت کو روک کر سورج کو پلٹا دینا غرض تمام معجزات اللہ تعالیٰ کے حکم اوراذن سے تھے۔ مگر دنیا میں کئی ایسے افراد بھی ہیں جو انبیائے کرام کے معجزات کی برابری کے دعویدار ہیں اور مخلوق خدا کو بھٹکانے کیلئے چالیں چلتے رہتے ہیں ۔ وہ انسانوں کی نفسیات اور دماغوںسے کھیل کر ان کے ایمان کو ضائع کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ایک غیر ملکی جریدے کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقہ کے علاقے مپمالنگا میں پیش آیا جہاں ایک پادری نے ’’نعوذ باللہ ‘‘حضرت عیسیٰؑ کی برابری اور ان کے معجزے کو اپنی صلاحیت کے برابر قرار دیا جس پر وہ قہر خدا وندی کا شکار ہو گیا۔ جوناتھن متھیتھوا نامی پادری جس نے حضرت عیسیٰؑ کی نقالی کی گستاخانہ کوشش کی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس نے حضرت عیسیٰ ؑ کی طرف دریائے مپمالنگا کے پانی پر چلنے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دریا میں مگرمچھوں کی بہتات ہے جس کے باعث یہ ’مگرمچھوں کا دریا‘ بھی کہلاتا ہے۔ جب یہ پادری پانی میں اترا تو ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے نگل گیا۔ گستاخ پادری کے شاگردوں کا کہنا ہے کہ جوناتھن نے چند دن قبل ہمیں ایمان کے متعلق لیکچرز دئیے اور کہا کہ کچھ روز بعد وہ ایمان کے متعلق عملی مظاہرہ کرکے دکھائے گا چنانچہ وہ اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر کی برابری کیلئے میدان میں اتر اور قہر خدا وندی کا شکار ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…