جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فجر کے بعد ہم دونوں سوئے تو 6:15پر دروازہ زور زور سے پیٹا گیا اور پھر۔۔۔مریم نواز نے صبح پیش آئے واقعے کی تفصیلات بتا دیں

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )مسلم لیگ( ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فجر کے بعد ہم سوئے تو سوا چھ بجے کے قریب ہمارے کمرے کا دروازہ زور زور سے پیٹا گیا، میں اور صفدر دونوں ہی سو رہے تھے۔

میری آنکھ کھلی تو سوچا کہ اگر کسی نے اندر آنا ہوتا تو ایسے دروازہ نہیں پیٹتا بلکہ بیل بجا دیتا، پھر میں نے سوچا کہ کوئی تعمیراتی کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آواز آ رہی ہے لیکن ایک دو منٹ کے بعد پھر ویسے ہی دروازہ پیٹا گیا، میں نے صفدر سے کہا کہ ہمارے کمرے کا کوئی دروازہ بجا رہا ہے تو انہوں نے دروازہ کھولا تو باہر پولیس کھڑی تھی جس نے کہا کہ ہم آپ کو گرفتار کرنے آئے ہیں، صفدر نے کہا کہ میں کپڑے تبدیل کر لوں پھر آپ کیساتھ چلتا ہوں، وہ ابھی کپڑے تبدیل کر رہے تھے کہ دروازہ توڑنے کی آوازیں آئیںاور پولیس والے اندر آ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں سو رہی تھی اور صفدر نے پولیس والوں سے کہا کہ آپ اندر مت آئیں، میں باہر آ رہا ہوں، اپنی دوائی لے لوں، آپ کیساتھ چلتا ہوں، لیکن وہ پھر بھی اندر آ گئے اور صفدر کو گرفتار کر کے لے گئے۔ دریں اثناپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوٹیلی فون کیا ہے اورکیپٹن صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ

میں مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، میں اس تکلیف دہ گھڑی میں آپ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں، رات گئے یوں اس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کے بھی منافی ہے، پی پی پی اور سندھ حکومت کو گرفتاری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا،میں نے وزیراعلی سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…